ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی کی نگاہیں زمبابوے کے خلاف واپسی پر،نئے کھلاڑیوں کیلئے آزمائش

ہندوستانی کی نگاہیں زمبابوے کے خلاف واپسی پر،نئے کھلاڑیوں کیلئے آزمائش

Mon, 20 Jun 2016 11:34:39  SO Admin   S.O. News Service

ہرارے، 19جون؍(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں بنے رہنے کے لئے کل یہاں ہونے والے دوسرے ٹی 20بین الاقوامی میچ میں اپنے کھیل کو بہتر کرنا ہوگا۔ہندوستانی ٹیم جب سے دورے پر ہے، اس کے بعد سے پہلی بار ان کے کھیل کا امتحان ہوا اور وہ اہم موقع پر لڑکھڑا گئے،اس وجہ سے انہیں امید کے برعکس شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔کپتان مہندر سنگھ دھونی آخری اوور میں ٹیم کو فتح نہیں دلا سکے لیکن اس کیلئے وہ بلے باز بھی مجرم رہے جو اچھی شروعات کے بعد اہم موقع پر آؤٹ ہو گئے۔منیش پانڈے نے تیزی سے 48رنز بنائے، ڈبیو کر رہے مندیپ سنگھ بھی ٹیم کے لئے آخر تک کھیل کر جیت دلانے ترجیح دیتے لیکن وہ آؤٹ ہو گئے۔دھونی دوسرے سرے پر تھے اور ہندوستان کو آخری اوور میں آٹھ رن کی ضرورت تھی،اکشر پٹیل لوج شاٹ پر آؤٹ ہو گئے جس سے مہمان ٹیم کے لیے مشکل کھڑی ہو گئی۔ٹیم کی بنچ سٹریتھ آزمانے کیلئے دوسرے درجے کی ٹیم چنی گئی اور نوجوانوں کے پاس شروع میں تین ون ڈے کی سیریز میں شاندار فتح کے بعد اچھی کارکردگی کرنے کا یہ مثالی پلیٹ فارم تھا لیکن سیریز میں پہلی بار چیلنج ملنے پر وہ دباؤ میں آ گئے۔
بلے بازوں نے جہاں وہ تحمل نہیں دکھایا جس کی ضرورت تھی تو گیند بازوں نے بھی مایوس کیا جنہیں دورے میں پہلی بار موقع دیا گیا تھا۔اس کا کریڈٹ زمبابوے کو جانا چاہئے جنہوں نے ون ڈے سیریز میں کراری شکست کے بعد واپسی کی لیکن ہندوستانی گیند بازوں کی غلطیوں کی وجہ سے انہوں نے 170رن کا اسکور کھڑا کیا۔آل راؤنڈر رشی دھون آسٹریلوی دورے کے بعد پہلی بار ہندوستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے اپنا ٹی 20بین الاقوامی آغاز کرتے ہوئے عمومی کارکردگی کی اور چار اوورز میں 42رنز لٹا دئے۔تیز گیند باز جے دیو انادکٹ(43رن دے کر کوئی وکٹ نہیں)پر بھی دباؤ تھا جو تقریبا تین سال بعد ہندوستانی ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔فارمیٹ میں اپنا آغاز کرنے کے بعد انادکٹ کی لائن اور لینتھ مسلسل نہیں رہی جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑا۔یہ دیکھنا ہوگا کہ انہیں ایک اور میچ ملتا ہے یا نہیں، یا پھر دھون کو حتمی الیون سے باہر کرکے برندر سرن اور دھول کلکرنی نئی گیند سے بولنگ کے لئے اترتے ہیں یا نہیں۔لیگ اسپنر یجوندر چاہل نے ون ڈے میں متاثر کیا تھا، ان کی بھی کارکردگی عام رہی جس سے وہ بھی کل واپس کرنا چاہتے ہیں۔اس میچ سے پہلے دھونی نے اپنے کھلاڑیوں کو بچے ہوئے مقابلوں میں یہی غلطیاں نہیں دہرانے کیلئے وارننگ دی ہے۔


Share: